شعبہ اردو کہ بنیادی اہداف

اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور ملک کے ہر حصے میں بولی، سمجھی ،لکھی، پڑھی جاتی ہے۔ اس بنا پر پاکستان کے ہر طالب علم کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ ان تمام مہارتوں کے حوالے سے اس کی تحصیل کر سکے۔ اردو بیرونی ممالک میں بھی ایک اہم زبان ہے، نشریاتی اور اطلاعاتی رابطوں کے لحاظ سے بھی دنیا کی اعلیٰ ترین زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔ پاکستان کے ہر طالب علم کو اس قابل ہو جانا چاہیے کہ وہ ان پہلوؤں سے آگہی حاصل کر سکے۔ اردو بول چال کے علاوہ ادب، صحافت، دفاتر، عدلیہ، تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، ثقافت، سیاست، کھیل اور بہت سے میدانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی طلبہ کو اس قابل  ہونا چاہیے کہ وہ خود کو اردو کے اس پہلو پر ڈھال سکیں۔ اردو جدید تقاضوں کا ساتھ دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔ چنانچہ پاکستانی طلبہ کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ اردو کے حوالے
سےان جدید تقاضوں کا شعور اور اس کے لیے درکار مہارتوں پر عبورحاصل کریں۔

 

محمد عبید الرحمٰن انجم

صدر شعبہ اردو

پبلک اسکول میرپورخاص